: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،22جولائی(ایجنسی)کانگریس نے کشمیر کے حالیہ واقعات پر چین کے تبصرے کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے آج اس پر حکومت کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ منگل کو پارٹی اس معا ملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔ کانگریس کے
ترجمان کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 19 جولائی کو چینی وزارت خارجہ نے جموں کشمیر کے واقعہ پر تبصرہ کیا ہے لیکن مودی حکومت نے اب تک اس معاملے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے حکومت کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خارجہ یا دیگر کسی نے چین حکومت کے اس بیان پر کوئی توجہ نہیں دی۔